عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Published on May 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے جہاں سے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتیں دی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعوی کیا تھا کہ عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی 25مئی کو عید منانا چاہتی ہے۔ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ایک پریس کانفرنس میں حقائق عوام کے سامنے لائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرناچاہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ کلینڈر کے مطابق عید 24 مئی کو ہوگی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں 24 تاریخ کو عید ہوگی۔خیال رہے کہ جب سے فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالا ہے وہ رویت ہلال کمیٹی کے خلاف رہے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قمری کیلنڈر کے بعد رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں۔ وزارت مذہبی امور اور ان کی وزارت میں اختلاف ہے۔ سال میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے 12 اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے 4 اجلاس ہوتے ہیں۔قبل ازیں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا بے شعور طبقہ موجود ہے جس سے بات ہی نہیں کی جا سکتی تاہم باشعور طبقے کو بتانا چاہتا ہوں کہ عقل و علم سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی میں 80،80 سال کے بابے نہیں ہونے چاہئیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog