بوسٹن ۔۔۔ انٹرنیٹ پر پیغامات کی سروس فراہم کرنے والی کمپنی ٹویٹر نے کہا ہے کہ منگل کو ٹویٹر کی سروس سے اکثر صارفین محروم رہے جبکہ انہیں موبائل آلات کے ذریعے ویب پر سروس تک رسائی میں متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع ابلاغ نے ٹویٹر کمپنی کی خاتون ترجمان کرسٹینا تھیری کے حوالہ سے بتایا کہ ہم اکثر صارفین کے ٹویٹر سروس سے محروم رہنے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ہم بلاگ کی تازہ ترین صورتحال بارے صارفین کو آگاہ کریں گے۔ فوری طور پر ٹویٹر کی سروس سے اکثر صارفین کے محروم رہنے کی وجوہات بارے تفصیلات کا علم نہیں ہو سکا۔