اوکاڑہ (یو این پی ) دو روز قبل نہر میں ڈوبنے والے شخص کی نعش تلاش کر لی گئی نوجوان اپنی سالی کو بچاتے ہوئے خود نہر میں ڈوب گیا تھا جبکے خاتون کو مقامی لوگوں نے نہر میں ڈوبنے سے بچا لیا تھا آج علی الصبح جب سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا تو تھوڑی دیر بعد ریسکیو ٹیموں کو نعش مل گئ ریسکیو ٹیموں نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔ ڈوبنے والے شخص کی شناخت محمد رمیز ولد احمد یار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ چیچہ وطنی ضلع ساہیوال کا رہائشی ہے