کورونا نے پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، ایک ہی روز میں ریکارڈ 57 ہلاکتیں

Published on May 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

لاہور: (یواین پی) عوام کی جانب سے بے احتیاطی کے باعث کورونا وائرس نے ایک بار پھر اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ ملک بھر میں ایک ہی دن میں 57 افراد کی ہلاکتوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے کی وجہ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 64 ہزار 28 تک جا پہنچی ہے۔ اب تک 520017 کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11931 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2636 میں کورونا وائرس کی شناخت ہوئی جبکہ 57 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔اس وقت صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں اس وقت 25309 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes