پی آئی اے کی پرواز پی کے 8792 , جدہ سے اسلام آباد کے لئے روانہ

Published on May 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پی آئی اے کی پرواز پی کے 8792 , آج صبح ساڑھے نو بجے, جدہ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئی. اس پرواز کے ذریعے 255 مسافروں کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچایا جارہا ہےقونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے مسافروں کو جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے رخصت کیا. حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کی وباء کے باعث سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ جدہ سے ساتویں پرواز تھی جس کے ذریعےتقریبا 1450 مسافروں کو پاکستان پہنچایا جا چکا ھےریاض سے بھی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے. ریاض میں سفارتخانہ پاکستان اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ، پی آئی اے کے عملے کے تعاون سے، سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے انتظامات کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes