عوام کیلئے خوشخبری،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سستی کردیں،نوٹیفیکیشن جاری

Published on June 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) حکومت نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوعمل کرتے ہوئے پٹرول سات روپے چھ پیسے سستا کر دیا ہے۔ اب پٹرول کی نئی قیمت 74روپے 52 پیسے فی لٹر ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق مٹی کا تیل 11.88 پیسے فی لٹر سستا کرکے اس کی قیمت 35 روپے 56 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل پانچ پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy