جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا قیام طویل تنازعات حل کرنے سے ممکن ہے: آرمی چیف

Published on June 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا قیام طویل تنازعات کو حل کرنے سے ممکن، علاقائی امور طے کرنے کیلئے عالمی حمایت اور عزم ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم بھی اس موقع پر موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے سٹاف کالج کے اساتذہ اور افسروں سے خطاب میں سیکیورٹی چیلنجز پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین تربیت کی حامل پیشہ وارانہ صلاحیت رکھنے والی فوج ہی امن کی ضمانت ہوتی ہے۔ عوام کی حمایت کے ساتھ پاک فوج امن کی ضامن فورس ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题