مقبوضہ وادی: قابض بھارتی فوج نے ایک روز کے دوران 13 کشمیریوں کو شہید کر دیا

Published on June 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

سرینگر(یواین پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کر دی، نوجوان کشمیریوں کی نسل کشی کرنے لگ گئی، صرف ایک روز کے دوران 13 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی دنیا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تگ و دو کر رہی ہے تو وہیں پر قابض اور ظالم بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کرنے لگ گئی ہے، صرف ایک روز کے دوران 13 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاون جاری ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے، علاقے میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے جبکہ باہمی رابطے کیلئے انٹرنیٹ کا استعمال بھی ممنوع ہے۔ اس ذہنی اذیت والے ماحول میں جب کشمیری بے جا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہیں تو بھارتی فوج ان پر گولیاں برسانے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes