اوکاڑہ (یواین پی) علامہ اقبال روڈ نزد پی ایس او پمپ کے بیک سائیڈ پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں جاری کر دیں۔ریسکیو ٹیم نے سی پی آر کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عمران ولد فلک شیر کے نام سے ہوئی جس کی عمر 60 سال ہے جو بصیرپور کا رہائشی تھا۔