ہماری مشترکہ کمرشل ویڈیو بہت جلد ناظرین دیکھ پائیں گے،محمدعرفان،مسکان جے
لاہور(یواین پی)نامور اداکارہ،ماڈل و سنگر مسکان جے اور معروف کریکٹرمحمدعرفان کمرشل میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر محمد عرفان اور ممتاز اداکارہ،ماڈل و سنگر مسکان جے ایک ساتھ عبداللہ ہاﺅسنگ سیکم کی ایک کمرشل میںجلوہ گر ہونگے اس کمرشل کی ویڈیو عکسبندی کا کام مکمل کر لیا گیا ماڈل و سنگرمسکان جے اور فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے گزشتہ دنوں عبداللہ ہاﺅسنگ سکیم کی کمرشل ویڈیوکی شوٹ میں حصہ لیا ایک ساتھ کام کرنے سے بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا ہماری مشترکہ کمرشل ویڈیو بہت جلد ناظرین دیکھ پائیں گے