سینیٹر مولا بخش چانڈیو اور ان کے اہلخانہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت، گھر میں ہی آئسولیٹ

Published on June 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

حیدر آباد (یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو اور ان کے اہلخانہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کر لیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی اہلیہ کی پانچ روز قبل طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جن کی رپورٹ مثبت آنے پر مولا بخش چانڈیو، ان کے دو صاحبزادوں، دو بہوؤں اور ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن کی آج رپورٹ آ گئی ہے۔رپورٹ میں مولا بخش چانڈیو، ایک بہو اور ایک ملازم کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ چار افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چاروں افراد کو گھر میں علیحدہ علیحدہ آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو اور ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ان کے ترجمان اور قریبی خاندانی ذرائع نے کی ہےدوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes