امریکا میں سیاہ فام شہری کا قتل: ڈیرن سیمی نے بھی صدا بلند کر دی

Published on June 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

لاہور (یواین پی) پشاور زلمی کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے امریکا میں سیاہ فام شہری کے قتل پر اپنی صدا بلند کر دی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے امریکی سیاہ فام شہری کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر جارج فلائیڈ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی کرکٹ کی دنیا سیاہ فاموں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی یہ بھی اس مسئلے کا حصہ ہے۔ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ بہت لمبے عرصے تک سیاہ فام لوگ اس طرح کے واقعات برداشت کر رہے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ’بلیک لو میٹر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ایک اور ٹویٹ میں پشاور زلمی کے کوچ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اوردیگر بورڈ کو معاشرتی ناانصافی پرآواز بلند کرنی چاہیے، کیونکہ اب خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے۔ڈیرن سیمی کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف امریکا کی بات نہیں ہے، ایسے واقعات روزانہ ہوتے ہیں، اب خاموشی کی بجائے بولنے کا وقت ہے، میں آپ سب لوگوں کو سننا چاہتا ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes