وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

Published on June 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے عمران خان اور جنرل قمر باجوہ کا استقبال کیا، پیچیدہ علاقائی اور داخلی چیلنجز سمیت کئی اہم امور پر بریفنگ دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم اور آرمی چیف کا استقبال کیا۔اس دوران وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔بعد ازاں اعلی قیادت کے اجلاس میں اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرِاعظم عمران خان کو پیچیدہ علاقائی اور داخلی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی اور امن کی بحالی کے لئے پاکستانی کاوشوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اس دوران وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کی قربانیوں اور انتھک کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا ۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے کسی بھی بات کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes