ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، آرمی چیف

Published on June 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر آپریشن ضروری ہے تاکہ معیشت پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ حکومت ٹڈی دل کنٹرول کرنے کے لیے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر چکی ہے۔ پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ہر وسیلہ فراہم کرے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات انسداد ٹڈی دل سینٹر کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے صورتحال پر بریفنگ دی۔آرمی چیف نے این ایل سی سی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں مربوط قومی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سول اداروں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر آپریشن ضروری ہے تاکہ معیشت پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔ حکومت ٹڈی دل کوکنٹرول کرنے کیلئے پہلے ہی قومی ایمرجنسی کا اعلان کرچکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes