بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان کرنے کا فیصلہ، ٹیمیں تشکیل

Published on June 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

لاہور(یو این پی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، شہری ہوجائیں تیار کیونکہ بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان ٹکٹ جاری ہونگے۔چیف ٹریفک پولیس آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ موٹرسائیکل، گاڑی پر ماسک نہ پہننے والوں کو چالان ہونگے۔ کارروائی کےلئے 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ مشترکہ ٹیمیں مختلف مقامات پر کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے، 8 خصوصی ٹیمیوں کے علاوہ شہر بھر میں تمام وارڈنز بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے۔سیّد حماد عابد کا کہنا تھا کہ کار میں ایک سے زائد سوار ہونے کی صورت میں سب کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ وباء کے پیش نظر ٹریفک پولیس حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کرائے گی۔ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے گاڑی اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ماسک پہنیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes