اوکاڑہ(یو این پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں انسداد کورونا کے سلسلہ میں جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوکانداروں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کا سبب بن رہا ہے یہ لوگ نہ صرف اپنی بلکہ معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن میں نرمی زندگی کے تسلسل کے لئے ہے اسے موت بانٹنے کا ذریعہ نہیں بننے دیا جائے گا ۔حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لئے جو ایس او پیز جاری کئے ہیں ان پر ہر صورت میں عملد ر آمد کروایا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنرعثمان علی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ کے تاجروں ،دوکانداروں ،ٹرانسپورٹرز ،بازاروں کی انتظامیہ اور عام شہریوں سے ذمہ دارانہ رویہ کی توقع کرتی ہے تاکہ وطن عزیز میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکا جا سکے اور اس کے سبب ہونے والی اموات پر قابو پایا جا سکے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عثمان علی کو بتایا گیا کہ انتظامیہ کے فیلڈ افسران نے گذشتہ روز ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عظیم جیولرز کچہری بازار ،رانا گارمنٹس کچہری بازار ،مرحبا جیولرز صرافہ بازار ،کرامت جیولرز کچہری بازار ،شاکر جیولرز کچہری بازار ،نیو مہر عظیم کیفے گول چوک ،ندیم سٹوڈیو کالج روڈ اور ناصر حماد صرافہ بازار کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔مارکیٹوں ،بازاروں میں ماسک ،سینیٹائزرز کے استعمال اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے لئے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ حکومتی اقدامات پر عملد ر آمد کے لئے تعاون کریں ۔