بھارت کی انگلیاں چین کے جوتے تلے آگئیں

Published on June 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی)سابق بھارتی جنرل ایچ ایس پناگ کا کہنا ہے کہ بھارت کی انگلیاں چین کے جوتے تلے آگئیں، چین بھارت کے ساتھ سرحدی جھڑپوں اور محدود جنگ کیلئے تیار ہے، چین کو مذاکرات میں برتری حاصل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور سابق فوجی افسران نے تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران چین نے بھارت کو مات دے دی ہے۔اس حوالے سے سابق بھارتی بھارتی جنرل ایچ ایس پناگ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج زمین چھن جانے کی تردید کر رہی ہے لیکن دوسری جانب چین سرحدی جھڑپوں اور محدود جنگ کیلئے تیارہے۔ بھارت کی انگلیاں چین کے جوتے تلے آگئیں ہیں۔ اسی باعث اب بھارت اور چین کے درمیان جو مذاکرات ہوں گے، ان مذاکرات میں چین کو برتری حاصل ہوگی۔دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ چین کی فوج بھارت کے علاقے لداخ کے بڑے حصے پر قبضہ کر چکی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ چینی فوج لداخ کے تقریباً 40 سے 60 کلومیٹر کے علاقے پر قبضہ کر چکی ہے۔ چینی فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت اس وقت بری طرح حواس باختہ ہے۔ بھارت کی جانب سے چین سے منتیں کی جا رہی ہیں کہ سرحدی تنازعہ بات چیت سے حل کیا جائے۔ کچھ روز خبر سامنے آئی تھی کہ چینی فوج نے لداخ کے مشرقی علاقے میں بھاری ہتھیار سرحد پر پہنچا دیے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog