ٹھٹھہ: دریائے سندھ میں نہاتے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

Published on June 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

ٹھٹھہ:(یواین پی) دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق، علاقہ مکینوں نے لاشیں نکال لیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نوٹس، کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ ٹھٹھہ کے علاقے جھیرک کے قریب دریائے سندھ میں پیش آیا۔ بچے گرمی کی شدت کی وجہ سے دریا میں نہا رہے تھے۔ اہل علاقہ نے بچوں کی لاشیں نکال کر جھیرک ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ بچوں کے دریا میں ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدر آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا؟ کس کی غفلت تھی؟ اس بارے میں جلد مطلع کیا جائے۔وزراعلیٰ سندھ نے ہدایات دی ہیں کہ بچوں کے والدین کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کیا جائے۔ ان کیلئے یہ شدید دکھ اور تکلیف دہ بات ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme