ٹھٹھہ،ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈاﺅن ہوگا خلاف ورزی پر دکان سیل ہوگی ڈی سی حیدرآباد

Published on June 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ: حمید چنڈ) کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے سے بچنے کیلئے سندھ گورنمنٹ،کمشنر حیدرآباد اور ڈی سی ٹھٹھہ کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹھٹھ میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی لہذا ہفتہ اور اتوارکو مکمل لاک ڈاو¿ن ہوگا، صرف جنرل اسٹور، میڈیکل اسٹور، کریانہ، سبزی اور فروٹس کی دکانیں کھلی رہیں گی باقی مکمل طور پر کاروبار بند رہیگا ،کریانہ مرچنٹ اور جنرل اسٹورز والوں کو سخت ھدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی دکان پہ تین افراد سے زیادہ رش نہ ہونے دیں، راشن کی دکانیں بند نہیں ہوگی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کرتے ہوئے خود بھی ماسک پہنیں اور اپنے اسٹاف اور کسٹمر کو بھی لازمی طور پر ماسک پہنائیں۔سوشل ڈسٹینس کا خاص خیال رکھیں اور اپنی دکانوں میں ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں کسی بھی قسم کی لاپرواہی ثابت ہونے دکان سیل کردی جائے گی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes