پاکستان میں کورونا وائرس زبردستی پھیلایا گیا: بلاول بھٹو زرداری

Published on June 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

کراچی(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ملک میں زبردستی پھیلایا گیا جس کی ذمہ دار وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ملک میں کب تک قیادت کا بحران برداشت کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سے امریکی خاتون سینتھیا ڈی رچی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر بلاول بھٹو نے جواب دینے سے گریز کیا۔ ایک گھنٹے کی پریس کانفرنس میں پی پی رہنماؤں پرالزامات کا جواب نہ دیا، یوسف رضا گیلانی، رحمن ملک، مخدوم شہاب الدین، پرالزامات کا سوال ان سنا کردیا۔چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نہ صرف پھیلا گیا بلکہ زبردستی پھیلایا گیا، ، وزیراعلیٰ سندھ اور کارکنوں نے کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے لیکن وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی سندھ حکومت کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔ کورونا،کشمیرسمیت کوئی بھی ایشو ہوہمارا وزیراعظم پیچھے ہٹ جاتا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جو فیصلے کیے اس کے ذریعے ہماری خودمختاری نہیں رہی، کراچی میں ہسپتالوں کے بھرنے کا ذمہ دار کسے ٹھہراؤں، کسی کو تو ذمہ داری اٹھانی پڑے گی۔پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ وفاق عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے اور عوام کو غلط معلومات دی جا رہی ہیں، عوام کو غلط معلومات دینےوالوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹنی چاہیے، وفاقی حکومت رویہ درست کرے، اس نے عوام کی صحت و زندگی کو خطرے میں ڈال دیا، وزیراعظم تاجروں اور کاروباری لوگوں سے ملتے ہیں لیکن ایک دفعہ بھی ڈاکٹرز اور طبی عملے سے نہیں ملے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog