لاہور(یواین پی)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے آٹے کی قیمت میں مزید ازخود اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ازخود 50 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 20 کلو کا تھیلا 1000 روپے سے زائد میں فروخت ہونے لگا۔گذشتہ 10 روز میں آٹے کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔10 روز قبل آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 805 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ محکمہ خوراک پنجاب کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہواہے۔ مہنگی گندم خرید کر سستے داموں آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔ اگر حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کروانی ہے تو گندم کا کوٹہ فراہم کیا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا تھا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 120 روپے مہنگا کر دیا تھا۔ملک بھر میں مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی، بڑھتی ہوئی مہنگائی میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا ہے، بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیم تمیں 120 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 کے بجائے 925 روپے کا ہو گیا ہے۔