عوام کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے قواعد وضوابط کو سمجھیں: صدر مملکت

Published on June 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے قواعد وضوابط کو سمجھیں اور ان پر عمل کریں۔ جس طرح وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس وائرس کو جان بوجھ کر نہیں پھیلایا گیا۔ایک ٹویٹ میں صدر نے اکانومسٹ میں شائع ہونے والی ایک جائزہ رپورٹ کا حوالہ دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی دنیا میں اس بات پر سب سے زیادہ یقین رکھتے ہیں کہ کورونا وائرس کو دانستہ طور پر نہیں پھیلایا جا رہا۔اس سال مارچ میں کئے گئے جائزے کے مطابق 72 فیصد پاکستانیوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی فوج نے جان بوجھ کر وائرس نہیں پھیلایا بلکہ یہ قدرتی طور پر پیدا ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme