اوکاڑہ(یو این پی ) خاتون ایس ایچ او نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہونے پر ایک ملزم گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 3 کلو سے زیادہ مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔مقدمہ درجگرفتار ملزم کی شناخت مزمل ولد اسلم شاہ کے نام سے ہوئی ۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ چورستہ میاں خاں کی خاتون ایس ایچ او منزا محمد علی نے بھرپور طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مزمل حسین ولد محمد اسلم قوم سید سکنہ ٹبی سدا سنگھ پر ریڈ کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کے قبضہ سے3260 گرام چرس برآمد ہونے پر امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9سی کے تحت درج کر لیا.