انسداد کرونا کی ایس او پیز پر عمل در آمد ہم سب کے بہترین مفاد میں ہے ڈی سی اوکاڑہ عثمان علی

Published on June 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

انسداد کرونا کی ایس او پیز پر عمل در آمد ہم سب کے بہترین مفاد میں ہے ڈی سی اوکاڑہ عثمان علی
اوکاڑہ(یو این پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ انسداد کرونا کی ایس او پیز پر عمل در آمد ہم سب کے بہترین مفاد میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد ،تاجر نہ صرف اپنی بلکہ معصوم شہریوں کی زندگی کی خطرات لاحق کرنے کاباعث بن رہے ہیں ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے تاکہ کرونا وائرس سے بچا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں مختلف بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل در آمد کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز ،چیف افسران سمیت دیگر متعلقہ افسران کو ہدائیت کی کہ وہ ایس او پیز پرسختی سے عمل در آمد کروائیں خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کی دکانوں کو سیل کیا جائے اور انہیں جرمانے کئے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ ہمیں انتہائی دانشمندانہ طرز فکر اپناتے ہوئے نہ صرف کاروبار زندگی کو روان دواں رکھنا ہے بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کرونا وائرس سے بچنا بھی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات سختی سے عمل در آمد کریں اس سے ہم سب کا فائدہ ہے کرونا وائرس سے بچاﺅ کا بہترین حل احتیاط ،گھر میں رہنا ،بار بار صابن سے ہاتھ دھونا ،صفائی کا خیال رکھنا ، سماجی فاصلہ بر قرار رکھنا اور ماسک پہننا ہے ۔
ضلع اوکاڑہ ٹڈی دل کے حملہ سے محفوظ ہے ڈپٹی کمشنر عثمان علی
اوکاڑہ(یو این پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے افسران نے ٹڈی دل کی سرویلینس کے لئے فیلڈ افسران ،پٹواریوں ،نمبرداروں اور کاشتکاروں کی ٹریننگ کے ذریعے استعداد کار میں جو اضافہ کیا ہے وہ لائق تحسین ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب تک ضلع اوکاڑہ میں ٹڈی دل کے حملہ سے محفوظ ہے ماضی میں ٹڈی دل نے پپلی پہاڑ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں جو حملہ کیا تھا وہاں پر اس کے مکمل خاتمہ کے لئے بھی مقامی کاشتکاروں ،محکمہ زراعت ،محکمہ جنگلات اور محکمہ ریونیو کے افسران و اہلکاران کی مشترکہ کاوشیں ثمر آور ثابت ہوئی ہیں اس طرح اس ٹریننگ کے مثبت اثرات ٹڈی دل کے کنٹرول میں معاون ثابت ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرویلینس ڈیزرٹ لوکسٹ کنٹرول کے سلسلہ میں ٹریننگ پروگرام سے متعلق بریفنگ لیتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ ضلع میں محکمہ زراعت کی ٹیمیں اپنے اپنے علاقہ میں نگرانی کے موثر میکا نزم کے تحت کام کریں تاکہ کسی بھی ہمسائیہ ضلع سے اگر ٹڈی دل حملہ آور ہو تو اسے فوری طور پرسپرے سے تلف کیا جا سکے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایگری کلچر ساہیوال ڈویژن محمد علی بھٹی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیپالپور محمد آصف رفیق ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اوکاڑہ راﺅ محمد ریاض نے ڈپٹی کمشنر عثمان علی کو بتایا کہ ،محکمہ زراعت کی فیلڈ افسران ،پٹواریوں ،نمبرداروں اور کاشتکاران کی ٹریننگ مکمل کی جا چکی ہے اور اس سلسلہ میں موضع کی سطح پر ٹڈی دل کنٹرول کمیٹیاں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں جو پورے علاقے میں نگرانی اور خدا نخواستہ ٹڈی دل کے حملہ کی صورت میں اس کے خاتمہ کے لئے اقدامات کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes