پاکستان میں تمام دعوت نامہ صرف اردو زبان میں ہوناچاہئےمحمدعامل عثمانی

Published on June 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی)معروف ادبی ادارہ بزم شعروسخن کراچی کے رکن، سعودی عرب میں معروف پاکستانی صحافی، سوشل ورکراور سینئرپاکستانی محمدعامل عثمانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک طرف تو آرزو اور مہم ہے کہ پاکستان کی سرکاری زبان اردو کی جائے، دوسری طرف خود اہل زبان اردو کے بجائے انگریزی میں رنج و غم ، انتقال کی خبر اور شادی، بیاہ اور رسم و رواج کی دعوتیں تک انگریزی میں لکھتے اور اس ہی پر فخر کرتے ہیں، اس دہرے برتاؤ کی کیا وجہ سمجھی جائے، مجھے نہایت ہی افسوس اور دکھ ہوتا ہے جب میں تقریبات کے دعوت نامہ قومی زبان کے بجائے فرنگیوں کی زبان میں دیکھتا ہوں، میرا سوال ہے کہ انگریزوں کو برصغیر سے نکلے ستر سال سے زیادہ ہوگئے پھر بھی لگتا ہےکہ ان کی غلامی کا اثر کیا اب بھی غالب ہے؟ زبان کے لحاظ سے انگریزی سے کوئی مخاصمت نہیں البتہ پاکستانیوں کو کم از کم عائلی، سماجی دعوت ناموں اور تقریبات میں اردو زبان کو فوقیت دینی چاہئے ، اردو اگر خوبصورت جملوں سے متزین ہو تو بہت ہی دلکش ہوتی ہے – ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ خودی ہی میں وقار ہے غلامی کہیں کا نہیں چھوڑتی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy