لاہور: (یواین پی) جماعت اسلامی پی پی 160 کے زیر اہتمام انوکھا احتجاج کرتے ہوئے شہریوں کو مفت پٹرول فراہم کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مفت پٹرول کے حصول کے لئے شہریوں کا تانتا بندھ گیا۔ مزدوروں، ٹرسائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کیا گیا۔ عوام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پٹرول کی خاطر عوام دھکے کھا رہے ہیں، پٹرول کی عدم دستیابی ہے، حکمران ہر معاملے کو بحران بنا رہے ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی جہانگیر ایثار کا کہنا تھا کہ دنیا میں پٹرول سستا ہو چکا ہے لیکن عوام ابھی بھی پٹرول کے حصول کے لئے خوار ہو رہے ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی احمد عمیر رانا کا کہنا تھا کہ عوام کی تکالیف پرکوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں۔ شرکا پٹرول بحران پر حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے، فری پٹرول ملنے پر جماعت اسلامی کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔