پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے مزید عرصہ بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا

Published on June 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا، موجودہ حالات میں کسی بھی طرح تعلیمی ادارے نہیں کھولے جاسکتے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مینجمنٹ پالیسی مرتب کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا کی موجودہ صورتحال پر خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس میں کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، آئی جی پولیس شعیب دستگیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وباء کی موجودہ صورتحال اور وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کا جا ئزہ لیا گیا۔اجلاس میں سول اور عسکری قیادت نے پنجاب میں تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے پر بھی اظہار تشویش کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور شہر میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مینجمنٹ کی موثر پالیسی مرتب کی جائے گی۔ لاہور اور دیگر شہروں کیلئے علیحدہ علیحدہ پالیسی جلد مرتب کی جائے۔اس ضمن میں ماہرین پر مشتمل خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ خصوصی ورکنگ گروپ لاہور شہر کیلئے علیحدہ ماڈل تیار کرے گی۔ ورکنگ گروپ کی سفارشات پر مرتب ماڈل کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے پنجاب میں کورونا وائرس کی2003 نئے کیسز کے ساتھ تعداد 45463 ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme