نوشہرو فیروز(یواین پی)سول اسپتال کے مزید پانچ ملازمین کی کوروناٹیسٹ مثبت آگئی ہے جبکہ نادرا آفیس محراب پور کے تمام ملازمین کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے اسپتال ملازمین کے کورونا مثبت آنے والوں میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر صفر چنہ اور دیگر شامل ہیں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے ڈی سی،تفصیلات کے مطابق کورونا مثبت آنے والوں میں سول اسپتال کے سات ملازمین ہوگئے سول اسپتال کے سات ملازمین میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والا معاملہ سول اسپتال کے تمام شعبہ جات اور دفاتر سیل کردئیے گئے ہیں ایم ایس ڈاکٹر عبداللہ تنیو اسپتال کے تمام شعباجات اور دفاتر کو سینیٹائز کیا جائے گا لعل بتی اور اوپی ڈی بند ہونے سے مریضوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے سینیٹائیز کرنے کے بعد اسپتال کے شعبا جات کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا