کھٹمنڈو: (یواین پی) یہ واقعہ انڈیا اور نیپال کی سرحد پر ریاست بہار کے ضلع سیتامڑھی میں پیش آیا۔ مقامی حکام نے فائرنگ سے ایک شخص کے ہلاک جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔بھارتی پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمعہ کی صبح ساڑھے آٹھ سے نو بجے کے درمیان انڈیا کی مقامی آبادی اور نیپال پولیس کے درمیان جھڑپ کے بعد پیش آیا۔ادھر نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ ہماری سکیورٹی فورس نے اس وقت گولیاں چلائیں جب کچھ بھارتی شہریوں نے غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی۔