کراچی: (یواین پی) پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز ایشیا کپ کی میزبانی کے تبادلے پر رضامند ہو گئے ہیں جس کے تحت سری لنکا رواں برس پاکستان کے بجائے ایشیا کپ کی میزبانی کریگا جبکہ اس کے جواب میں 2022 میں ملنے والی میزبانی پاکستان کے حوالے کر دے گا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 9 جون کو ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کی ٹیلی کانفرنس کے دوران اس بارے میں بات چیت ہو چکی ہے جب پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ حکام کو میزبانی کے سال تبدیل کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم اس کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائیگا کیونکہ اے سی سی کی ایگزیکٹو کونسل ہی اس فیصلے کی منظوری دے سکتی ہے۔