نیویارک میں دھماکے سے رہائشی عمارت منہدم ،ایک شخص ہلاک ، 16 افراد زخمی

Published on March 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments

\"A
نیویارک ۔۔۔ امریکی شہر نیویارک میں بدھ کو دھماکے کے نتیجے میں رہائشی عمارت منہدم ہوگئی۔ دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 16 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ نیویارک پولیس کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بدھ کو مشرقی ہارلم کے پڑوس میں ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور عمارت منہدم ہوگئی۔ پارک ایونیو کے سٹریٹ 116 میں واقع اس عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس حکام نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy