موجودہ صورت حال انتہائی ذمہ داری احساس اور فرض شناسی کی متقاضی ہےڈی سی اوکاڑہ
اوکاڑہ(یو این پی )ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ موجودہ غیر معمو لی صورت حال انتہائی ذمہ داری احساس اور فرض شناسی کی متقاضی ہے ہمیں ان حالات میں نہ صرف انسداد ڈینگی کے لئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھنا ہے بلکہ لوگوں کوآگاہی بھی دینی ہے کہ گھروں اور اپنے گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ کسی جگہ کھڑے پانی میں مچھر کے لاروے نہ پنپ سکیں انسداد ڈینگی کے لئے ویکٹر سر ویلینس کا کام متعلقہ ادارے مزید ذمہ داری اور احتیاط سے کریں ہر افسر اپنے دائرہ اختیار میں دفاترز اور رہائش گاہوں کے ڈینگی فری ہونے کے سرٹیفیکٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال اور ڈی ایچ او ڈاکٹر سجاد گیلانی نے ضلع میں ویکٹر سر ویلینس کباڑ مارکیٹوں،ٹائر مارکیٹوں،قبرستانو ں سمیت شہروں میں ویکٹر سرویلینس کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں لوگوں کی زندگیوں کو بچانے اور اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے گئے اس طرح ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہمیں انتہائی ذمہ داری سے اقدامات کرنا ہیں تاکہ لوگوں کو ڈینگی سے بھی بچایا جا سکے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ارد گرد کے ماحو ل کو صاف اور خشک رکھیں اور دکانوں،کباڑمارکیٹ،ٹائر مارکیٹ اور ویئر ہاؤسز میں مچھروں کے پنپنے کے مقامات نہ بننے دیں۔ماحو ل کو خشک رکھنے،بارش کے پانی کی فوری نکاسی اور پرانے ٹائروں کو کور کر کے رکھا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی اولین اہمیت کا حامل ہے۔اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عزوبہ عظیم سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی