پشاور (یو این پی) خیبرپختونخواء حکومت نے کورونا مریضوں کی آئسولیشن سے متعلق نئی گائیڈلائن جاری کردی، اگر3 دن خشک کھانسی، بخار اور سانس کا مسئلہ نہ ہو تو مریض صحتیاب تصورکیا جائے،گنجان آباد علاقوں، مدارس، ہاسٹل، جیلوں، ہیلتھ ورکرز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر2 مزید ٹیسٹ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواء حکومت نے کورونا مریضوں کی آئسولیشن سے متعلق نئی گائیڈلائن پر مشتمل نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت اگر3 دن خشک کھانسی، بخار اور سانس کا مسئلہ نہ ہو تو مریض صحتیاب تصورکیا جائے۔گنجان آباد علاقوں، مدارس، ہاسٹل، جیلوں، ہیلتھ ورکرز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر2 مزید ٹیسٹ ہوں گے۔ احکامات وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اسلام آباد کی نئی گائیڈلائن کی روشنی میں جاری کیے گئے ہیں۔خیبرپختون خواء حکومت نے کورونا مریضوں کی آئسولیشن سے متعلق نئی گائیڈلائن نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ واضح رہے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اٹھانے سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے بعدحکومتی شخصیات، سیاستدان، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، سماجی اور شوبز کی شخصیات بھی وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔ملک میں اس وقت متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد چار ہزار 114 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 256 ہیلتھ ورکرزکورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ جبکہ ملک بھر میں اب تک 2 ہزار 466 ڈاکٹرز، 501 نرسز جبکہ1 ہزار 147 ہسپتال ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔