بھارت کی ایک اور ناکامی، نیپال کی پارلیمنٹ نے نیا نقشہ منظور کرلیا

Published on June 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

کھٹمنڈو(یواین پی) چین کے بعد نیپال نے بھی بھارت کی نیندیں اڑا دیں، نیپالی پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت سے نیا نقشہ منظور کر لیا گیا۔ لیپولیکھ، لمپیا دھورا اور کالا پانی کے علاقے حصہ قرار، نیپالی فورسز متنازع علاقوں میں داخل ہو گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیپال کی پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے ملک کا نیا نقشہ منظور کر لیا ہے۔ 275 اراکین پارلیمان میں سے 258 نے نقشے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ نقشے کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔نئے نقشے میں لیپو لیکھ، لمپیا دھورا اور کالا پانی کو نیپال کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت کالا پانی سمیت دیگر علاقوں پر ملکیت کا دعویدار ہے۔اس سے قبل نیپال کے وزیراعظم نے بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی افواج کو کالا پانی سے ہٹائے، اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کے قبضے میں نہیں رہنے دیں گے۔نیپالی وزیراعظم خدگا پرساد اولی نے بھارت کو انتباہی انداز میں کہا کہ ہمیں اپنی سرزمین پر بھارت کا قبضہ برداشت نہیں، ہندوستان فوری طور پر ہمارے علاقے سے نکل جائے۔یاد رہے کہ چالاک بننے کی کوشش میں ہندوستان نے ملک کا نیا نقشہ چھاپا جس میں ‘’کالا پانی’’ کو اپنا حصہ ظاہر کیا تو نیپالی عوام سڑکوں پر آ گئی اور بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ کالا پانی سے بھارت کو نکالو کے نعرے جگہ جگہ گونجنے لگے۔ حکمران عوامی دباؤ میں آئے اور بھارت کو ملک سے نکل جانے کا کہہ ڈالا۔نیپالی کانگریس کے ترجمان وشو پرکاش شرما نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ پارٹی کے سربراہ شیر بہادر دیوبا نے آل پارٹی میٹنگ میں کہا ہے کہ جس نیپالی سرزمین پر انڈین فوجی ہیں انھیں وہاں سے جانے کے لیے کہا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes