رواں ماہ کے آخر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

Published on June 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

لاہور: (یواین پی) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک بھر میں شدید گرمی رہے گی، تاہم رواں ماہ کے آخر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں کا درجہ حرارت 40 سے 45 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہیٹ انڈیکس 45 سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا۔رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ اور گجرات میں پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، جہلم، ہری پور، ایبٹ آباد اور مظفر آباد میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ بالائی علاقوں اور تھرپارکر میں بھی ابر کرم برس سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں سال ملک بھر میں مون سون کی اچھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题