پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Published on June 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

پشاور(یواین پی)کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت پشاور کے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن اشرفیہ کالونی، چنار روڈ، یونیورسٹی ٹاؤن، ڈانش آباد اور سیکٹر ای ٹو فیز ون حیات آباد میں لگایا گیا ہے۔ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی۔نوٹٰفیکیشن کے مطابق ان علاقوں میں صرف ضروری اشیائے خورونوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme