بھارت نے سفارتی آداب کو روند ڈالا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراؤ

Published on June 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اسلام آباد میں جرم کا ارتکاب کرنے والے اپنے دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراؤ کر دیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا محاصرہ کیے رکھا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے تین افسروں کا تعاقب بھی کیا گیا اور گھر جاتے ہوئے انہیں روک کر ہراساں کیا گیا۔اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون میں گاڑی کی ٹکر مار کر شہریوں کو زخمی کرنے پر بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی شناخت سلوادیس پال اور داوامو براہمو کے نام سے ہوئی تھی۔ ایک بھارتی اہلکار سے جعلی پاکستانی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ سفارتی استثنیٰ ہونے پر بھارتی ہائی کمیشن کے دونوں اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy