ٹرانسفارمر 4 دن سے خراب،علاقہ مکین شدید گرمی سے بے حال،کوئی پرسان حال نہیں

Published on June 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

حیدرآباد(یواین پی) لطیف آباد نمبر 5 شاہ نجف کالونی کا ٹرانسفارمر 4 دن سے خراب ہے ، حیسکو سب ڈویژن شہید امید علی کا ایس ڈی او اور آئی ایس عوامی شکایت کے باوجود ابتک علاقے میں ناقص ٹرانسفارمر ٹھک نہیں کرسکے اور شکایت کا نمبر جو کہ 0229260078 اس پر کوئی فون نہیں اٹھا رہا ہے ، اہل محلہ کے مطابق حیدرآباد سرکل سپرنٹنڈنٹ انجینئر حیسکو حیدرآباد جس کا نمبر 0229200480 اور حیسکو ھیڈ آفس شکایت فون نمبر 0222656613 ہے اس پر چار دن سے مسلسل فون کرکے شکایت درج کروانے کے باوجود بھی حیسکو کا عملہ نہیں آیا ہے ، علاقہ مکین شدید گرمی اور کورونا سے پہلے ہی پریشان تھے اب حیسکو کی کام چوری اور نااہلی کے باعث علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے اس شدید گرمی میں معصوم بچے اور گھر میں موجود خواتین کی حالت خراب ہوگئی اور بیمار ہوتے جارہے ہیں ، اہل محلہ کے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ حیسکو انتظامیہ کے ظلم اور ناانصافیوں سے نجات دلائی جائے اور آئے روز بجلی کے خراب معملات کو فوری درست کیا جائے اور 4 دن سے خراب ٹرانسفارمر فوری ٹھک کروا کر بجلی بحال کی جائے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题