لاہور (یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لئے 28 جون کو دورہ انگلینڈ کے سلسلے میں جاسکتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کا خصوصی طیارہ 26 جون کو پاکستان پہنچے گا جبکہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دو مرتبہ کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 22 جون دوسرا کرونا ٹیسٹ 25 جون کو ہوگا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام کھلاڑی اپنے اپنے علاقوں میں کرونا ٹیسٹ کروائیں گے۔