اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ2 ماہ سب کو متحد ہو کر وباء کا مقابلہ کرنا ہے، تمام پاکستانی بزرگوں بالخصوص عارضہ قلب اور ذیابیطس کے مریضوں کا خیال رکھیں، کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کورونا پھیلاؤ اور روک تھام کی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر اور ڈی جی آپریشنز اینڈ پلاننگ این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورائیہ نے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو ہیلتھ کئیر سسٹم کی بہتری کیلیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کورونا وائرس کے پھیلاو، ہسپتالوں میں سہولیات اور آئندہ کی صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزرائے اعلیٰ نے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ہیلتھ ورکرز کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ پوری قوم طبی عملے کی خدمات کی معترف ہے۔میڈیا نے اب تک ذمے داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ سنسنی پھیلانے کے کسی بھی رجحان کا میڈیا خود تدارک کرے۔ عمران خان کہا کہ پاکستان نے کورونا کا مقابلہ متوازن حکمت عملی سے کیا۔ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مربوط کوششیں کی جائیں۔ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ ہسپتالوں میں ادویات، آکسیجن اور بیڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تمام پاکستانی بزرگوں بالخصوص عارضہ قلب اور ذیابیطس کے مریضوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 ماہ ہمیں متحد اور بھرپور طریقے سے وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔