اوکاڑہ(یو این پی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں منشیات فروشوں، جواریوں،ناجائز اسلحہ، مجرمان اشتہاریوں اور بھتہ خوروں کی کوئی جگہ نہیں منشیات فروشوں ہمار ی آنے والی نسلوں کے دشمن ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے اپنی پالیسی گائیڈ لائن میں تمام پولیس افسران پر واضح کر دیا تھاکہ ضلع اوکاڑہ میں جرائم پیشہ عناصر کسی بھی رو رعائت کی مستحق نہیں ضلع اوکاڑہ کے پولیس افسران نے ڈی پی او عمرسعید ملک کے احکامات پر من وعن عمل کرتے ہوئے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گزشتہ 6 ماہ کے دوران بلا تفریق کارروائیاں کیں۔ جس کے نتیجہ میں976منشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 4.770کلو گرام افیون، 09من سے زائد چرس، 2.590 کلو گرام ہیروئن، 15530لیٹر شراب، چالو بھٹی 62،لہن 1953لیٹر، 5.300کلوگرام بھنگ جبکہ 12.340کلوگرام پوست برآمد کی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 779ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے کلا شنکوف 19، بندوق 108، کاربین 14، پسٹل 578، ریوالور 24رائفلیں 33اور گولیاں 3146برآمد کیں۔جبکہ اوکاڑہ پولیس نے2185 اشتہاری مجرمان کوپابند سلاسل کروایا۔