پنجاب بھر میں عوام مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی، نوٹیفکیشن جاری

Published on June 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، احکامات نہ ماننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب پنجاب میں بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز سمیت عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنے کی پابندی عائد کی گئی ہے، بغیر ماسک گاہکوں کو کسی قسم کی سروس فراہم نہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، پٹرول پمپس پر ماسک نہ لگانے والوں کو پٹرول فروخت نہیں کیا جائے گا۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes