لاہور: (یواین پی) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سے تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے بدھ تک ایس او پی مانگ لیے ہیں۔تفصیل کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی کے وفد نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے اہم ملاقات کی جس میں سکولز کھولنے اور دیگر معاملات پر بات ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں کی رجسٹریشن ڈی سی سے واپس لے کر سی ای او کو دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ بچوں کو ایک سکول سے دوسرے سکول میں داخلہ لیتے وقت سکول لیونگ سرٹیفیکٹ پر بھی فیصلہ کیا گیا۔