اسلام آباد: (یواین پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی اقدامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسا کرو گے، ویسا ہی بھرو گے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے آدھے اہلکار بھی سامان باندھ لیں۔ پاکستانی عملہ واپس آئے گا تو انڈین سٹاف بھی واپس جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔ چین کے ہاتھوں شرمندگی کے بعد ہندوستان منہ چھپاتا پھر رہا ہے اور فالس فلیگ آپریشن کے بہانے بھی تلاش کرنے میں مصروف ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے بڑا بھونڈا اور جھوٹ پر مبنی الزام لگایا ہے۔ بھارت کے پاکستانی ہائی کمیشن عملے پر الزامات بے بنیاد ہیں۔ بھارت کسی نہ کسی بہانے کی تلاش میں ہے اور جتنے بھی الزامات لگائے سب غلط ہیں۔