کوئٹہ (یواین پی) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنا 5سالہ مینڈیٹ پورا کرے گی سیاسی جادوگر جو عوامی حکومت گرانے کی باتیں کرہے ہیں محض یہ ان کی خام خیالی ہیں عوام نے انہیں مسترد کیا عوام نے جو ہمیں مینڈیٹ دیاہے اس کو صوبائی حکومت پورا کرے گی عوام نے خوشنما جذباتی نعروں کومسترد کر کے بلوچستان عوامی پارٹی کے منشور سے اتفاق کیا ہے اور طاقت کا سرچشمہ بلوچستان عوامی پارٹی کے حوالے کیا ہے عوام نے ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ دیاہے جس کو اقتدار کا شوق ہے اپنے ماضی کی غلطیوں کا عوام سے معافی مانگے اب حالات بدل چکے ہیں اور عوام کے ہاتھوں میں بندوق کی جگہ قلم دیا جارہا ہے جو ایک مثبت تبدیلی ہے تاہم کچھ لوگ قوم پرستی کے نام پرسیاست کر رہے ہیں اور عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔