نوشہروفیروز (یواین پی)ایمبولینس اور موٹرسائیکل میں تصادم موٹرسائیکل سوار جانبحق لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق مورو کے قریب چار میل ٹپال جی گاو¿ں عبداللہ ٹاو¿ن کے سامنے ایمبولینس اور موٹرسائیکل میں زوردار ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار محنت کش پیارو ولد گلاب خان بگھیو جو کہ گاو¿ں میں برف بیچ کر گزارہ کرتا تھا شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نا لاتے ہو? موقع پر جانبحق ہوگیا پولیس نے لاش کو مورو تعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعیش ورثہ کے حوالے کردی گئی محنت کش کی لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔