بلاول بھٹو زرداری نے پی آئی طیارہ حادثے پر حکومتی رپورٹ مسترد کر دی

Published on June 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

کراچی (یواین پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی آئی طیارہ حادثے پر حکومتی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان تو کہتے تھے کہ ریل کے حادثے پر ریل کے وزیر استعفیٰ دیں جبکہ جہاز حادثے پر وزیر ہوا بازی کو ہٹا دینا چاہیے، اب وہ طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرولر پر لگا رہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے کو مورد الزام ٹھہرا کر قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ پی آئی اے طیارہ حادثے کی آزادنہ تحقیقات چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme