خارجہ پالیسی ہماری بڑی کامیابی،بھارت کا غرور خاک میں مل چکا:وزیراعظم

Published on June 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے، آج کسی کی جنگ لڑ رہے ہیں نہ ہی کوئی پاکستان کو دوغلا کہتا ہے، ٹرمپ بھی افغانستان میں مدد کے لیے درخواست گزار، بھارتی غرور خاک میں مل چکا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت اور ایران سے ٹڈی دل آنے کا خطرہ ہے۔ یہ پاکستان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، اس لئے اس اہم معاملے پر 31 جنوری سے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ اس کے خاتمے کیلئے پورا زور لگائیں گے، این ڈی ایم اے کو اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔کورونا وائرس کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ متاثر ہوگا لیکن صوبوں نے خود ہی اس وبا کیخلاف اقدامات کیے۔ ہم نے لاک ڈاؤن کیساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے۔ قوم سے کہتا ہوں کہ اس مشکل مرحلے میں ہمت نہیں ہارنی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes