بھارت میں 17ہزار سے زائد نئے مریض، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

Published on June 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

نئی دہلی(یواین پی) ابھارتی ریلویز نے تمام ٹرینوں کی آمد و رفت 12 اگست تک معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ان ٹرینوں میں مال بردار گاڑیاں بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جن افراد نے ٹکٹس کی بکنگ کروا لی تھی انھیں پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔تاہم مئی میں جن خصوصی ٹرینوں کا اعلان کیا گیا تھا وہ مزدوروں کو اپنے آبائی علاقوں تک پہنچاتی رہیں گی۔خیال رہے کہ مارچ میں جب انڈیا نے لاک ڈان کرنے کا اعلان کیا تھا تو لاکھوں مزدور شہروں میں پھنس کر رہ گئے تھے۔ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ملک میں گذشتہ دو روز سے نئے متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ سامنے آ رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک 17 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے تھے۔وزارتِ صحت کے مطابق اب تک ملک میں چار لاکھ 90 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 15 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy