ڈاکٹروں کا شہبازشریف کو مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ،توسیع ضمانت کیلئے درخواست دائر

Published on June 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے شکار سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا، عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ شہباز شریف کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ شہباز شریف نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ نیب انکوائری میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ ضمانت کی درخواست منظوری کے بعد 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروائے جا چکے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ضمانتی مچلکوں پر شہباز شریف کے دستخط ہونا تھے، مگر درخواستگزار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ میو ہسپتال کے پروفیسر اور اتفاق ہسپتال کے ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme